گوجرہ دی ایچ کیو ہسپتال میں ہیلتھ کونسل کا اجلاس،طبی سہولیات کی بہتری پر غور

 

Gojra, Health Council meeting at YHQ Hospital, consideration of improvement of medical facilities

گوجرہ: تحصیل ہیڈکوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال گوجرہ میں ہیلتھ کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سابق ایم پی اے قدیر اعوان، اسسٹنٹ کمشنر محمد ریاض گجر، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ہسپتال سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔


اجلاس کے دوران ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی کے انتظامات، طبی عملے کی کارکردگی اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔


اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری اقدامات اور درپیش مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔


سابق ایم پی اے قدیر اعوان اور اسسٹنٹ کمشنر محمد ریاض گجر نے ہسپتال کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے باہمی تعاون اور مؤثر حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔


اجلاس کے اختتام پر مختلف تجاویز اور سفارشات مرتب کی گئیں جبکہ متعلقہ حکام کو ان پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔


اشتہار