گوجرہ: سابق ایم این اے خالد جاوید وڑائچ نے اپنے حلقہ انتخاب کا دورہ کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی اور مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی۔
تفصیلات کے مطابق خالد جاوید وڑائچ نے چک نمبر 431 ج ب لیاقت کاہلوں میں بھابھی جان کے انتقال پر اہل خانہ سے اظہارِ افسوس کیا۔ بعد ازاں چک نمبر 316 ج ب تلونڈی میں محمد عارف کے بھائی کے انتقال پر ان کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
اسی سلسلے میں انہوں نے ماسٹر منظور کے چچا زاد بھائی کے انتقال پر بھی ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
اس موقع پر شیخ فیصل سمیت دیگر دوست احباب بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ خالد جاوید وڑائچ نے سوگوار خاندانوں کو صبر و استقامت کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
