گوجرہ ، اپنا کھیت اپنا روزگار پروگرام: نااہل کی فہرست جاری، اعتراضات جمع کرانے کی آخری تاریخ

 

Gojra, Apna Khet Apna Rozgar Program: List of ineligible applicants released, last date for submitting objections is June 6

گوجرہ: اپنا کھیت اپنا روزگار" پروگرام کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے نااہل قرار دیے گئے درخواست گزاروں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔


اس حوالے سے دفتر اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ نے عوامی اطلاع جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جن درخواست گزاروں کو اپنی درخواست کے حوالے سے کسی قسم کا اعتراض، وضاحت یا معلومات درکار ہوں، وہ بروز ہفتہ 6 جون 2026 کو صبح دفتر اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ آ کر اپنے اعتراضات اور ریکارڈ کی جانچ کر سکتے ہیں۔


انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ مقررہ تاریخ کے بعد کسی بھی قسم کا اعتراض یا عذر قابل قبول نہیں ہوگا، لہٰذا متعلقہ درخواست گزار بروقت دفتر سے رابطہ کریں تاکہ ان کے تحفظات کا جائزہ لیا جا سکے۔


دفتر اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ کے مطابق تمام درخواستوں کی جانچ مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت مکمل کی گئی ہے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے نااہل درخواست گزاروں کو اعتراضات جمع کرانے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

اشتہار