کمالیہ ،چیچہ وطنی روڈ پر المناک ٹریفک حادثہ، خاتون جاں بحق، 4 افراد زخمی

 

Kamalia, tragic traffic accident on Chichawatni Road, woman killed, 4 people injured

کمالیہ:  چیچہ وطنی روڈ پر پیش آنے والے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے۔


ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور ڈرائیور کے گاڑی پر قابو نہ رکھ پانے کے باعث پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔


حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئیں، جبکہ چار زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔


ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق خاتون کی میت ہسپتال منتقل کر دی، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


علاقہ مکینوں نے بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شاہراہوں پر ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔

Kamalia, tragic traffic accident on Chichawatni Road, woman killed, 4 people injured


اشتہار