گوجرہ : ایم پی اے اسد زمان چیمہ نے حلقے کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے اہلِ علاقہ کے ساتھ خوشی و غمی کی تقریبات میں شرکت کی۔
اس سلسلے میں اسد زمان چیمہ 339 کجلہ پہنچے جہاں انہوں نے اپنے قریبی دوست سلطان تریج صاحب کے عزیز کے انتقال پر ان سے ملاقات کی، مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اہلِ خانہ سے دلی تعزیت و گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر جناب وقاص صاحب بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
بعد ازاں ایم پی اے اسد زمان چیمہ 370 گھنیا تشریف لے گئے جہاں انہوں نے اپنے بھائیوں جیسے دوست شاہد گجر صاحب کے والدِ محترم کے سالانہ ختمِ پاک میں شرکت کی۔ انہوں نے مرحوم کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائے مغفرت کی۔
اس موقع پر ظفر وڑائچ صاحب، غلام رسول گجر، وقاص مہوٹہ ایڈووکیٹ، عبدالمجید صاحب، رانا علی، المحسن جیولرز کے اصغر مغل صاحب، ننھا مہر، ملک غلام مصطفیٰ اعوان، ظفر نمبردار اور دیگر معزز دوست احباب بھی موجود تھے۔
اہلِ علاقہ نے اسد زمان چیمہ کی آمد کو سراہتے ہوئے ان کے عوامی روابط اور دکھ سکھ میں شریک ہونے کے جذبے کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

