پیرمحل، مسافر بس حادثے میں بس 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

 

Pirmahal, 2 killed, 1 injured in passenger bus accident

پیر محل: درکھانہ روڈ پر رانا شفیق کے ڈیرہ کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔


تفصیلات کے مطابق مسافر بس کی چھت پر سوار چند افراد سفر کر رہے تھے کہ راستے میں ایک درخت سے ٹکرانے کے باعث وہ سڑک پر جا گرے۔ حادثے کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔


ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمی اور جاں بحق افراد کو تحصیل ہیڈکوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال پیرمحل منتقل کر دیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت آصف اور فدا حسین کے ناموں سے ہوئی ہے، جو بس عملے کا حصہ تھے۔


حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ پیرمحل مزمل حیات کلیار پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے بس اور اس کے ڈرائیور کو تحویل میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔


اشتہار