گوجرہ، ONIC 5G فرنچائز کا افتتاح، جدید ڈیجیٹل سہولیات فراہم کرنے کا اعلان

 

Gojra, ONIC 5G franchise inaugurated on Tehsil Office Road, announcement to provide modern digital facilities

گوجرہ:  : تحصیل آفس روڈ پر ONIC 5G فرنچائز کا شاندار افتتاح کر دیا گیا، جس میں شہریوں، معززینِ شہر اور کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی جہاں شرکاء نے جدید ٹیلی کمیونیکیشن سہولیات کی فراہمی کو خوش آئند قرار دیا۔


تقریب کے دوران معزز مہمانوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ONIC 5G فرنچائز کے قیام سے گوجرہ کے شہریوں کو جدید ڈیجیٹل سہولیات تک آسان رسائی حاصل ہوگی، جبکہ تیز رفتار انٹرنیٹ اور جدید موبائل سروسز کے ذریعے رابطوں کا نظام مزید بہتر ہو سکے گا۔


فرنچائز انتظامیہ کے مطابق صارفین کو یہاں 5G سمز، انٹرنیٹ پیکجز سمیت دیگر جدید ڈیجیٹل سہولیات فراہم کی جائیں گی، تاکہ شہری ایک ہی جگہ پر معیاری اور جدید ٹیلی کمیونیکیشن سروسز سے استفادہ کر سکیں۔


اس موقع پر چوہدری نعمان عاشق سمیت دیگر شخصیات نے فرنچائز کے افتتاح کو شہر کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے فروغ سے نہ صرف عوام کو سہولت ملے گی بلکہ مقامی کاروباری سرگرمیوں کو بھی تقویت حاصل ہوگی۔


افتتاحی تقریب کے اختتام پر شرکاء نے نئی فرنچائز کے کامیاب مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اشتہار