گوجرہ ، سابق وفاقی وزیر امجد علی وڑائچ کے صاحبزادے حارث علی وڑائچ کی خصوصی تقریبِ میں شرکت

 

Gojra, Haris Ali Warraich, son of former federal minister Amjad Ali Warraich, attended a special ceremony
گوجرہ ، سابق وفاقی وزیر امجد علی وڑائچ کے صاحبزادے حارث علی وڑائچ نے محمد ارشد 360 بوبک کی صاحبزادی نیک اختر کی تقریبِ رخصتی میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر علاقے کی معروف سیاسی، سماجی اور معزز شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

تقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی جہاں مہمانوں نے دلہا اور دلہن کے اہلِ خانہ کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب میں اظہر ماہوں، شہزاد رسول، حقنواز وڑائچ، ملک شفیق سمیت دیگر معززینِ علاقہ اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

شرکاء نے اس موقع پر باہمی روابط کو فروغ دینے اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ میں ایسی تقریبات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ تقریب رخصتی خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

اشتہار