گوجرہ ، ویمن گریجوایٹ کالج میں طالبات کو اسکالرشپ چیکس کی تقسیم، تعلیمی سفر میں اہم پیش رفت

 

Gojra, Women Graduate College distributes scholarship cheques to female students, significant progress in educational journey

گوجرہ: گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین گوجرہ میں طالبات کے لیے مالی معاونت کے سلسلے میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں کالج کی پرنسپل طلعت یاسمین صاحبہ اور فوکل پرسن مسز مبشرہ سہیل نے طالبات میں چیکس تقسیم کیے۔


تقریب کے دوران فرسٹ فیز کی طالبات میں دوسری قسط جبکہ تھرڈ فیز کی طالبات میں پہلی قسط کے چیکس تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر طالبات نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ مالی معاونت سے ان کے تعلیمی اخراجات میں نمایاں سہولت میسر آئے گی۔


کالج انتظامیہ کے مطابق، مریم نواز شریف کی جانب سے شروع کیا گیا یہ اقدام طالبات کے تعلیمی سفر کو آسان بنانے اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد مستحق اور زیرِ تعلیم طالبات کو مالی سہارا فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بلا رکاوٹ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔


تقریب کے اختتام پر طالبات نے حکومت پنجاب کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایسے تعلیمی فلاحی پروگرام مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔

اشتہار