گوجرہ: اسد زمان چیمہ نے مہندی محلہ میں معروف بزنس مین حاجی محمد اشرف کی رہائشگاہ پر خصوصی آمد کی، جہاں انہوں نے حاجی محمد اشرف اور ان کے صاحبزادے رانا علی کو صرافہ یونین کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر ایم پی اے اسد زمان چیمہ نے نومنتخب عہدیداران کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ صرافہ برادری کے مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔
ملاقات کے دوران سینئر قانون دان جناب وقاص احمد خان مہوٹہ ایڈووکیٹ، ملک غلام مصطفیٰ اعوان اور شاہد گجر بھی ہمراہ موجود تھے۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور تاجر برادری سے متعلق معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
