لاہور: مسلم لیگ ق کے ایم پی اے مدد علی شاہ کی جانب سے پیپل ہاؤس لاہور میں گوجرہ سے ایم پی اے اسد زمان چیمہ کے اعزاز میں ایک پرتکلف ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں ایم پی اے راجہ اکرم، ایم پی اے عمران ، ایم پی اے سہیل خان، ایم پی اے میاں ثاقب (وہاڑی)، ایم پی اے کاشف پنسوتا (فورٹ آباد)، ایم پی اے جوئیہ (مظفر گڑھ)، حاجی خالد محمود چٹھہ، ایم پی اے ملک نوشیر لنگڑیال اور ایم پی اے راؤ کاشف رحیم خاں بھی شریک ہوئے۔
ڈنر کے دوران سیاسی صورتحال، باہمی امور اور عوامی مسائل پر خوشگوار ماحول میں تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ شرکاء نے دوستانہ گپ شپ سے محفل کو یادگار بنا دیا۔
تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے میزبان مدد علی شاہ کا شکریہ ادا کیا جبکہ اس موقع پر یادگاری تصاویر بھی بنائی گئیں۔
