گوجرہ: رکن صوبائی اسمبلی اسد زمان چیمہ نے پی ٹی آئی رہنما خالد بشیر ٹرانسپورٹر اور طارق بشیر نعیم ٹرانسپورٹر کے والدین کے سالانہ ختمِ پاک میں شرکت کی۔ اس موقع پر مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
تقریب میں مقامی سیاسی و سماجی شخصیات سمیت عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے مرحومین کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی جبکہ ملکی سلامتی، امن و استحکام کے لیے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
