گوجرہ : سماجی و سیاسی شخصیت حسام وڑائچ نے کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب پیش آنے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔
اپنے بیان میں حسام وڑائچ نے کہا کہ عید منانے کے لیے اپنے گھروں کو جانے والے معصوم مسافروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے نے ایک بار پھر انسانیت سوز رویوں کو بے نقاب کیا ہے۔
حسام وڑائچ نے جاں بحق افراد کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور اظہارِ افسوس بھی کیا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

