نواں لاہور : تھانہ نواں لاہور کے علاقہ 346 ج ب میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون کو مبینہ طور پر اس کے شوہر نے قتل کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ساجدہ بی بی زوجہ عمر دراز، سکنہ 346 ج ب، کو ان کے شوہر عمر دراز ولد احمد یار قوم کوڈھن نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر مبینہ طور پر تیز دھار آلے (ٹوکہ) سے سر پر وار کر کے قتل کر دیا۔
واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا، جبکہ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ نواں لاہور پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

