گوجرہ، اسسٹنٹ کمشنرکی گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول آمد میں طلبہ میں یونیفارمز تقسیم کیئے

 

Gojra, Assistant Commissioner distributes uniforms among students during visit to Government Islamia High School

گوجرہ: اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ محمد ریاض گجر نے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول گوجرہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ہیڈماسٹر منور حسین اور ٹیچر طارق سلیم کے ہمراہ طلبہ میں یونیفارمز تقسیم کیں۔


تقریب کے دوران اسسٹنٹ کمشنر محمد ریاض گجر نے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے تعلیم کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ تعلیم ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بچوں کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ ہر طالبعلم معیاری تعلیم حاصل کر سکے۔

Gojra, Assistant Commissioner distributes uniforms among students during visit to Government Islamia High School


اس موقع پر انہوں نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں محنت، نظم و ضبط اور تعلیم پر بھرپور توجہ دینے کی تلقین کی۔ سکول انتظامیہ نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بچوں میں تعلیمی دلچسپی اور اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

اشتہار