گوجرہ ، نہم جماعت کے ملتوی شدہ پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

 

Gojra, has announced new date for postponed papers of 9th grade.

گوجرہ : بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آبادنے میٹرک جماعت نہم کے مورخہ 6 مئی 2026 کو گروپ سیکنڈ میں ملتوی ہونے والے تمام پرچہ جات کے لیے نئی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔


بورڈ حکام کے مطابق ملتوی شدہ تمام امتحانات اب 11 مئی 2026 بروز سوموار سیکنڈ گروپ میں دوپہر 2:00 بجے لیے جائیں گے۔ تمام امیدواران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وقت کی پابندی کے ساتھ اپنے متعلقہ امتحانی مراکز میں حاضر ہوں۔


اعلامیے کے مطابق طلبہ و طالبات پہلے سے جاری شدہ پرانی رول نمبر سلپ کے ساتھ بھی امتحان دے سکیں گے، لہٰذا نئی رول نمبر سلپ جاری نہیں کی جائے گی۔


اس حوالے سے اسسٹنٹ کنٹرولر کنڈکٹ محمد سلیم ملک نے طلبہ، والدین اور متعلقہ اداروں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ امتحانی شیڈول پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائ


اشتہار