گوجرہ: اسسٹنٹ کمشنر محمد ریاض گجر نے آج صبح بیس لائن کے علاقے کا اچانک دورہ کیا، جہاں انڈر گراؤنڈ واٹر اسٹوریج کی تعمیر کے باعث سیوریج لائن متاثر ہو گئی تھی۔
دورے کے دوران انہوں نے صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اور موقع پر موجود متعلقہ عملے کو فوری احکامات جاری کیے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ متاثرہ سیوریج لائن کو بلا تاخیر بحال کیا جائے تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعمیراتی کام کے دوران شہری سہولیات کا خاص خیال رکھا جائے اور آئندہ ایسے مسائل سے بچنے کے لیے پیشگی اقدامات کیے جائیں۔ اس موقع پر متعلقہ حکام نے اسسٹنٹ کمشنر کو یقین دہانی کروائی کہ سیوریج لائن کی بحالی کا کام فوری طور پر مکمل کر لیا جائے گا۔
