گوجرہ، اغوا ہونے والے بچے ارحم زاہد کی لاش کی باقیات قبرستان سے برآمد، تحقیقات جاری

 

Gojra, remains of kidnapped child Arham Zahid recovered from graveyard, investigation underway

گوجرہ : اغوا ہونے والے کمسن بچے ارحم زاہد کی لاش کی باقیات برآمد ہونے کے بعد علاقے میں افسوس اور تشویش کی فضا پھیل گئی۔ پولیس کے مطابق بچے کی باقیات تھانہ نواں لاہور کے علاقے 279 ج ب بجواڑہ قبرستان سے برآمد کی گئی ہیں۔


پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ارحم زاہد کو 28 اپریل کو نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر اغوا کیا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ نواں لاہور میں درج کیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی تھی۔


اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کر لیے گئے۔ بعد ازاں بچے کی باقیات کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ اخلاق اللہ تارڑ کی جائے وقوعہ پر آمد، شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں

پولیس اور فرانزک ٹیموں کی موقع پر کارروائی، مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری 

ڈی پی او اخلاق اللہ تارڑ کا واقعہ کا فوری نوٹس، ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل

Gojra, remains of kidnapped child Arham Zahid recovered from graveyard, investigation underway


اس موقع پر اخلاق اللہ تارڑ بھی جائے وقوعہ پر پہنچے اور تفتیشی عمل کا جائزہ لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔

Gojra, remains of kidnapped child Arham Zahid recovered from graveyard, investigation underway


ارحم زاہد کی المناک موت کی خبر نے اہلِ خانہ اور علاقے کے مکینوں کو غمزدہ کر دیا ہے، جبکہ شہریوں نے واقعے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری اور سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

>/center>

اشتہار