گوجرہ: ڈپٹی کمشنر عمر میلہ نے جھنگ روڈ پر قائم عارضی مویشی منڈی کا دورہ کیا اور وہاں بیوپاریوں اور خریداروں کے لیے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے منڈی میں دستیاب سہولیات، صفائی ستھرائی، سیکیورٹی اور دیگر انتظامی امور کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مویشی منڈی میں پینے کے صاف پانی، مؤثر سیکیورٹی، مناسب روشنی اور صفائی کے بہترین انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ بیوپاریوں اور شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ڈپٹی کمشنر عمر میلہ نے اس بات پر زور دیا کہ مویشی منڈی میں آنے والے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں تاکہ خریدو فروخت کا عمل خوشگوار ماحول میں مکمل ہو سکے۔
