گوجرہ: سابق رکن قومی اسمبلی خالد جاوید وڑائچ نے سابق نائب ناظم میاں منظور الحق اور میاں امجد علی کی رہائش گاہ واقع احمد پارک کا دورہ کیا، جہاں ان کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر سابق ایم این اے خالد جاوید وڑائچ نے میزبانوں سے ملاقات کی اور علاقائی سیاسی و سماجی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ عشائیے میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی اور باہمی روابط کے فروغ سمیت مقامی معاملات پر گفتگو کی۔
تقریب میں خالد جاوید وڑائچ کے ہمراہ صاحبزادہ حماس علی وڑائچ، بشیر احمد طفیل (فلور ملز)، میاں نعیم اللہ، میاں محمد طارق (344 شاہ پور والے)، بلال اور 154 گ ب کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت بھی شریک تھیں۔
