ٹوبہ ٹیک سنگھ، بار کہ سینئر ممبر محمد علی خان انتقال کر گے

 

Gojra, Senior Bar Member Muhammad Ali Khan Passes Away

ٹوبہ ٹیک سنگھ: ٹوبہ ٹیک سنگھ بار کے سینئر ممبر محمد علی خان انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد وکلاء برادری میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی۔ مرحوم عرصہ دراز سے قانونی شعبے سے وابستہ تھے اور اپنی پیشہ ورانہ خدمات، خوش اخلاقی اور بار کے امور میں فعال کردار کے باعث وکلاء حلقوں میں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔


بار ایسوسی ایشن کے اراکین اور ساتھی وکلاء نے محمد علی خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی قانونی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ مختلف سماجی و قانونی شخصیات کی جانب سے بھی مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت اور دعائے مغفرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔


اشتہار