گوجرہ، باکو ورلڈ اربن فورم، فوزیہ خالد کی مریم نواز کے ہمراہ شرکت

 

Gojra, Baku World Urban Forum, Fauzia Khalid participates with Maryam Nawaz

گوجرہ: سابق ڈسٹرکٹ چیئرپرسن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ محترمہ فوزیہ خالد نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقدہ ورلڈ اربن فورم میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ شرکت کرتے ہوئے پاکستان، بالخصوص پنجاب کی نمائندگی کی۔ چار روزہ دورے کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں اور شہری ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق ورلڈ اربن فورم میں پنجاب حکومت کی جانب سے “اپنا گھر اپنی چھت” اسکیم کو پیش کیا گیا، جس میں فوزیہ خالد نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ہمراہ شرکت کرتے ہوئے اسکیم کے اغراض و مقاصد اور عوامی فوائد پر روشنی ڈالی۔ تقریب کا انعقاد آذربائیجان کے دارالحکومت باکومیں کیا گیا، جہاں مختلف ممالک سے مقامی حکومتوں اور شہری ترقی سے وابستہ نمائندگان نے شرکت کی۔


تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے افتتاحی سیشن میں شرکت کی جبکہ پنجاب کے ترقیاتی اقدامات، شہری منصوبہ بندی اور عوامی فلاحی پروگرامز کو عالمی فورم پر اجاگر کیا گیا۔ شرکاء کی جانب سے پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی اقدامات کو سراہا گیا۔

Gojra, Baku World Urban Forum, Fauzia Khalid participates with Maryam Nawaz


اس موقع پر پنجاب حکومت کے دیگر اعلیٰ حکام اور نمائندگان بھی وفد کا حصہ تھے، جن میں صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری، سینئر وزیر مریم اورنگزیب، وزیر کھیل سیف کھوکھر، وزیر بلدیات ملک ذیشان اور چیف سیکرٹری سمیت دیگر سینئر حکام شامل تھے، جنہوں نے مختلف سیشنز میں پاکستان اور پنجاب کی نمائندگی کی۔


اشتہار