گوجرہ: ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈاکٹر سید ضیغم گیلانی کے والد محترم، گورنمنٹ کالج بوائز کے سابق ریٹائرڈ پروفیسر اور بار ایسوسی ایشن گوجرہ کے سینیئر ممبر جناب سید شمس الاسلام گیلانی انتقال کر گئے۔ مرحوم اپنی علمی، سماجی اور پیشہ ورانہ خدمات کے باعث گوجرہ میں ایک باوقار شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ آج رات بعد از نماز عشاء بھگتوپورہ گوجرہ والے قبرستان میں ادا کی جائے گی، جبکہ ان کی رہائش گاہ گلی گوردوارہ، نزد رفیق سینٹر والی گلی، گوجرہ میں واقع ہے۔
مرحوم کے پسماندگان میں ڈاکٹر سید ضیغم گیلانی، سابق محکمہ ہیلتھ کے اہلکار سید مجاہد اسلام، گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول گوجرہ کے ٹیچر سید محسن علی شاہ سمیت دیگر اہل خانہ شامل ہیں۔
اہل علاقہ، علمی، سماجی اور قانونی حلقوں نے سید شمس الاسلام گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
