گوجرہ، آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کی تقریبِ حلف برداری منعقد

 

Gojra, All Pakistan Private Schools and Colleges Association Oath-taking Ceremony Held

گوجرہ : طیب میرج ہال میں آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کی تقریبِ حلف برداری منعقد ہوئی، جس میں سابق ایم این اے خالد جاوید وڑائچ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں تعلیمی شعبے سے وابستہ شخصیات، اساتذہ کرام، نومنتخب عہدیداران اور ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی۔


تقریب میں خالد جاوید وڑائچ نے نومنتخب عہدیداران اور ممبران سے حلف لیا اور انہیں عہدوں پر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حلف کی پاسداری کرنا ہی اصل ایمانداری ہے اور منتخب عہدیداران کے کندھوں پر ایک بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، جبکہ نجی تعلیمی ادارے تعلیمی میدان میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔


مہمانِ خصوصی کی طیب میرج ہال آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ تقریب میں ڈاکٹر بلال طاہر وائس چانسلر، جناب ایم ڈی صاحب پرنسپل بوائز کالج، دانش اعوان، سرور یونیک شبلی کالج، صحافی رانا محمد اقبال جانباز، ثاقب بٹ سمیت دیگر اساتذہ کرام، ممبران اور عہدیداران بھی شریک ہوئے۔


تقریب کے دوران شرکاء نے نجی تعلیمی اداروں کے فروغ، معیاری تعلیم کی فراہمی اور تعلیمی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت پر زور دیا۔

اشتہار