ٹوبہ ٹیک سنگھ ، افسوسناک حادثہ، روٹا ویٹر مشین کی زد میں آکر طالب علم جاں بحق

 

Toba Tek Singh, tragic accident, student dies after being hit by rotavator machine

ٹوبہ ٹیک سنگھ: ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی علاقے چک نمبر 408 گ ب شورکوٹ روڈ میں کھیت میں کام کے دوران پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں ایک طالب علم جاں بحق ہوگیا۔


ریسکیو ذرائع کے مطابق عبداللہ ولد کلیم کھیت میں موجود تھا کہ اس دوران روٹا ویٹر مشین کی زد میں آکر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی اور ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔


ڈرائیور کے ابتدائی بیان کے مطابق وہ باغ میں روٹا ویٹر چلا رہے تھے جبکہ بچہ سائیڈ پر کھڑا تھا۔ اچانک وہ روٹا ویٹر پر چڑھ گیا اور پاؤں پھسلنے کے باعث مشین کے نیچے آ گیا، جس کے نتیجے میں وہ جانبر نہ ہو سکا۔


واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہوگئی جبکہ اہلِ علاقہ نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اشتہار