گوجرہ : افسوسناک ٹریفک حادثہ کے باعث دو نوجوان زندگی کی بازی ہار گئے، جس سے علاقے میں گہرے دکھ اور سوگ کی فضا قائم ہو گئی۔
ٹریفک حادثہ میں معروف ڈینٹسٹ ڈاکٹر حماد شیخ کے جواں سال بیٹے عبداللہ حماد شیخ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ مرحوم عابد جاوید شیخ یوسف کے بھتیجے تھے۔ عبداللہ کار حادثے میں شدید زخمی ہوئے اور جانبر نہ ہو سکے۔
دوسرے حمزہ برھان رضی، جو شیخ محمد نواز (فینسی برتن اسٹور) کے صاحبزادے اور شیخ برھان رضی کے بیٹے تھے، حادثے کے نتیجے میں انتقال کر گئے۔ ان کی اچانک وفات کی خبر سے اہلِ علاقہ غمزدہ ہیں۔
اہلِ خانہ کے مطابق دونوں مرحومین کی نمازِ جنازہ آج بروز جمعرات، 14 مئی، دوپہر 2 بجے کبوتراں والا قبرستان میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد تدفین عمل میں لائی جائے گی۔
اہلِ علاقہ نے مرحومین کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔
