گوجرہ، کھلی کھال میں گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچہ جاں بحق، شہریوں کا حفاظتی اقدامات کا مطالبہ

 

Gojra, one and a half year old child dies after falling into open ditch, citizens demand safety measures

گوجرہ : بہار کالونی میں ایک نہایت افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ڈیڑھ سالہ معصوم بچہ گھر کے باہر کھیلتے ہوئے اچانک قریبی کھلی کھال (نالی) میں جا گرا۔


ریسکیو ذرائع کے مطابق بچے کو فوری طور پر کھال سے نکال کر قریبی طبی مرکز منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد اہلِ خانہ پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا جبکہ پورے علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی۔


اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود کھلی کھالیں اور نالیاں بچوں اور راہگیروں کے لیے مسلسل خطرہ بنی ہوئی ہیں۔ مقامی شہریوں نے متعدد بار متعلقہ حکام کو ان مسائل سے آگاہ کیا، مگر تاحال کوئی مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے۔


شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کھلی کھالوں کو فوری طور پر ڈھانپا جائے اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے افسناک واقعات سے بچا جا سکے۔


اشتہار