ٹوبہ ٹیک سنگھ، مالی تنازع پر 80 سالہ باپ نے مبینہ طور پر بیٹے کو قتل کر دیا

 

Toba Tek Singh, 80-year-old father allegedly kills son over financial dispute

ٹوبہ ٹیک سنگھ:  نواحی گاؤں 315 گ ب، تھانہ چٹیانہ کی حدود میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 80 سالہ باپ نے مبینہ طور پر اپنے 55 سالہ بیٹے کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا۔


پولیس ترجمان کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعے کی وجہ مالی تنازع بتائی جا رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ باپ اور بیٹے کے درمیان کافی عرصے سے مالی معاملات پر اختلافات چل رہے تھے، جو مبینہ طور پر شدت اختیار کر گئے۔


واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم باپ کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا، جبکہ مقتول کی لاش ضروری قانونی کارروائی کے لیے تحویل میں لے لی گئی۔


پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور شواہد کی روشنی میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس افسوسناک واقعے نے علاقے میں غم کی فضا قائم کر دی ہے، جبکہ اہلِ علاقہ اسے خاندانی تنازعات کے المناک انجام کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

اشتہار