گوجرہ ، اشرف ٹاؤن میں کرنٹ لگنے سے 70 سالہ بزرگ جاں بحق

 

Gojra, 70-year-old dies of electrocution in Ashraf Town

گوجرہ : اشرف ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک 70 سالہ بزرگ بجلی کا کام کرتے ہوئے کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق بزرگ کرنٹ لگنے کے بعد گر پڑے اور ان کا سر دیوار سے جا ٹکرایا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔


ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور بزرگ کی جان بچانے کے لیے ان کا نظامِ تنفس بحال کرنے (سی پی آر) کی بھرپور کوشش کی گئی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔


جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت طارق محمود ولد محمد یوسف کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہوگئی جبکہ اہلِ خانہ غم سے نڈھال ہیں۔


ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ بجلی کے کام کے دوران پیش آیا، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Gojra, 70-year-old dies of electrocution in Ashraf Town


اشتہار