گوجرہ، نامعلوم 70 سالہ شخص ڈجکوٹ روڈ پر بے ہوش ہو کر جاں بحق، شناخت درکار

 

Gojra, unidentified 70-year-old man faints and dies on Dijkot Road, identification required

وجرہ : تھانہ سٹی گوجرہ کی حدود میں ایک نامعلوم بزرگ شخص اچانک گر کر بے ہوش ہونے کے بعد جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کی عمر تقریباً 70 سال معلوم ہوتی ہے جبکہ اس کا نام اور رہائش تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔


ابتدائی معلومات کے مطابق مذکورہ شخص ڈجکوٹ روڈ پر 98 ج ب کی جانب پیدل جا رہا تھا کہ اچانک گر کر بے ہوش ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر اسے طبی امداد کے لیے سول ہسپتال گوجرہ منتقل کیا، تاہم راستے میں ہی وہ دم توڑ گیا۔


پولیس نے ضروری کارروائی شروع کرتے ہوئے متوفی کی شناخت کے لیے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ کسی بھی شخص کے پاس اگر متوفی کے حوالے سے معلومات موجود ہوں تو فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن یا متعلقہ حکام سے رابطہ کریں۔

Gojra, unidentified 70-year-old man faints and dies on Dijkot Road, identification required


اشتہار