گوجرہ ، 367 ج ب جلیانوالہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی اہم بیٹھک، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

 

Gojra, 367 JB Jallianwala hosts important meeting of political and social figures, discusses regional situation

گوجرہ : 367 ج ب جلیانوالہ میں معروف سماجی و سیاسی شخصیت عرفان غفور کی جانب سے ایک پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا گیا، جس میں علاقے کی نمایاں سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ایم پی اے اسد زمان چیمہ تھے، جبکہ ایم این اے اسامہ حمزہ اور ایم پی اے احسن احسان گجر سمیت علاقہ معززین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

دعوت کے دوران شرکاء نے نہ صرف دوستانہ ماحول میں ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار گپ شپ کی بلکہ علاقائی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ مختلف امور پر آراء کا تبادلہ کرتے ہوئے باہمی مشاورت کو فروغ دیا گیا اور علاقائی ترقی کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

Gojra, 367 JB Jallianwala hosts important meeting of political and social figures, discusses regional situation


تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے میزبان عرفان غفور کا شکریہ ادا کیا اور اس طرح کی مثبت اور تعمیری نشستوں کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ بعد ازاں شرکاء نے یادگاری تصاویر بھی بنوائیں۔

اشتہار