ٹوبہ ٹیک سنگھ : اپریل 2026 میں پولیس تحفظ مرکز کے تحت 273 عام شہریوں کو مختلف سہولیات فراہم کی
جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، جنرل پولیس ویریفکیشن اور دیگر متعلقہ سروسز کے تحت 52 افراد کو سہولت دی گئی،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 52 کیسز کی رجسٹریشن کروائی ۔ ایف آئی آر کی کاپیاں فراہم کرنے کے 84 کیسز نمٹائے گئے، جبکہ پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کے اجرا کے 32 معاملات مکمل کیے گئے۔
اسی طرح رپورٹ گمشدگی کے 26 کیسز درج کیے گئے، جبکہ 12 کرایہ داران کا اندراج مکمل کیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق 15 سے زائد گھریلوں جھگڑوں کو ختم کروا کرامن اور سکون بحال کروایاں۔۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کو بروقت اور باعزت خدمات کی فراہمی ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے تحفظ مراکز میں جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

