گوجرہ : دھمہ بنگلہ کینال، جھنگ روڈ پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 20 سالہ نوجوان نہاتے ہوئے مبینہ طور پر ڈوب گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ کالر نے بتایا کہ نوجوان نہر میں نہاتے ہوئے اچانک گہرے پانی میں چلا گیا اور باہر نہ آ سکا، جس کے بعد وہ لاپتہ ہو گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ نوجوان کی تلاش کے لیے واٹر ریسکیو آپریشن جاری ہے، جبکہ غوطہ خور ٹیمیں نہر میں سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔
حکام کے مطابق مزید معلومات ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد فراہم کی جائیں گی۔
