ٹوبہ ٹیک سنگھ ، پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 19 فوڈ پوائنٹس کو جرمانے، ایک یونٹ سیل

 

Toba Tek Singh, Punjab Food Authority cracks down, fines 19 food points, seals one unit

ٹوبہ ٹیک سنگھ: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ملاوٹ مافیا اور غیر معیاری اشیائے خورونوش کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ حالیہ کارروائی کے دوران ضلع بھر میں 164 فوڈ پوائنٹس اور فوڈ یونٹس کی چیکنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں قوانین کی خلاف ورزی پر 19 مقامات کو مجموعی طور پر 1 لاکھ 74 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ ایک فوڈ یونٹ کو بند کر دیا گیا۔


پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران ملاوٹی دودھ، ایکسپائر بسکٹ اور غیر معیاری میونیز برآمد ہونے پر موقع پر ہی تلف کر دی گئی۔ مزید برآں صفائی کے ناقص انتظامات، ملازمین کے میڈیکل سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی اور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر متعلقہ فوڈ پوائنٹس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔


ترجمان نے کہا کہ شہریوں کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ایسے آپریشنز جاری رہیں گے اور ملاوٹ یا غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

اشتہار