گوجرہ ، نہر میں نہانے پر پابندی عائد کی جائے، دفعہ 144 نافذ کرنے کا مطالبہ

 

Gojra, ban on bathing in canal, demand to implement Section 144 to protect precious lives

گوجرہ : وقاص خان مہوٹہ نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بڑی نہر میں نہانے پر فوری طور پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کی جائے تاکہ انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔


اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث نوجوانوں اور بچوں کی بڑی تعداد نہروں کا رخ کرتی ہے، تاہم گہرے پانی اور تیز بہاؤ کے باعث ہر سال متعدد قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے کہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔


وقاص خان مہوٹہ کا کہنا تھا کہ بڑی نہر کے مختلف مقامات پر وارننگ بورڈز نصب کیے جائیں، پولیس گشت بڑھائی جائے اور نہر میں نہانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔


انہوں نے مزید کہا کہ والدین بھی اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور انہیں خطرناک مقامات پر نہانے سے روکیں، کیونکہ معمولی غفلت بڑے سانحے کا سبب بن سکتی ہے۔


اشتہار