گوجرہ، بشیر میڈیکل کمپلیکس کا ہر اتوار فری میڈیکل کیمپ، بچوں کے مفت معائنے کی سہولت

 

Gojra, Bashir Medical Complex holds free medical camp every Sunday, free check-up facility for children

گوجرہ نمائندہ خصوصی، شاہد حنیف،  بشیر میڈیکل کمپلیکس گوجرہ کی جانب سے عوامی خدمت کے جذبے کے تحت ہر اتوار فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد بالخصوص بچوں کی صحت کی بہتر دیکھ بھال اور بروقت طبی معائنہ یقینی بنانا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق کیمپ میں بچوں کا مکمل طبی چیک اپ کیا جاتا ہے تاکہ ان کی جسمانی نشوونما اور صحت کی مجموعی صورتحال کا درست اندازہ لگایا جا سکے۔ اس موقع پر ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے، جن میں ڈاکٹر شہریار رؤف (چائلڈ اسپیشلسٹ)، ڈاکٹر محمد حذیفہ اور ڈاکٹر اسد اللہ شامل ہیں۔

فری میڈیکل کیمپ ہر اتوار صبح 9 بجکر 30 منٹ سے دوپہر 2 بجے تک مین روڈ، سمن آباد گوجرہ میں قائم بشیر میڈیکل کمپلیکس میں لگایا جاتا ہے۔

انتظامیہ نے گوجرہ کے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مفت سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنے بچوں کی صحت کا باقاعدہ معائنہ کروائیں۔ مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے اورپر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

0307-5930000
046-3513622

Gojra, Bashir Medical Complex holds free medical camp every Sunday, free check-up facility for children



اشتہار