گوجرہ ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، ڈپٹی کمشنر کی بروقت تکمیل اور معیار برقرار رکھنے کی ہدایت

 

Gojra, review of development projects, Deputy Commissioner directs timely completion and maintenance of quality

گوجرہ: ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ نے اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ محمد ریاض کے ہمراہ جنرل بس اسٹینڈ، لیڈیز پارک اور علی اصغر پارک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔


دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے پارکس میں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور کام کے معیار اور رفتار کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام منصوبوں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔


ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ شہریوں کو معیاری تفریحی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس لیے منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔


اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد ریاض نے بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو جاری منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

اشتہار