گوجرہ: مہندی شاہ بازار میں موبائل مارکیٹ کی دکانوں میں اچانک آگ، فائر بریگیڈ کی کارروائی جاری

 

گوجرہ: مہندی شاہ بازار میں موبائل مارکیٹ کی دکانوں میں اچانک آگ، فائر بریگیڈ کی کارروائی جاری

گوجرہ: مہندی شاہ بازار میں واقع موبائل مارکیٹ کی متعدد دکانوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ آگ تیزی سے پھیلی اور قریبی دکانیں بھی اس کی لپیٹ میں آ گئیں، جس سے نقصان کا خدشہ بڑھ گیا۔


اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔


ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، تاہم حکام کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات سامنے آنے پر فراہم کی جائیں گی۔

اشتہار