گوجرہ: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین بلدیہ گوجرہ میاں محمد اسلام کی اہلیہ، سابق ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گوجرہ محترمہ مسز پروین اسلام قضائے الٰہی سے وفات پا گئی ہیں۔
مرحومہ کی وفات پر اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور حلقہ احباب میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ کی نماز جنازہ آج بروز جمعرات 16 اپریل کو بعد از نماز عشاء رات 9 بجے کبوترانوالہ قبرستان میں ادا کی جائے گی۔
اہلِ خانہ نے تمام دوست احباب اور متعلقہ افراد سے نماز جنازہ میں شرکت اور مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی اپیل کی ہے۔

