گوجرہ ، ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت، سابق ایم این اے خالد جاوید وڑائچ کا مختلف علاقوں کا دورہ

 

Gojra, instructions to speed up development work, Chaudhry Khalid Javed Warraich visits different areas

گوجرہ: سابق ایم این اے اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ خالد جاوید وڑائچ نے سٹی گوجرہ کے مختلف گلی محلوں کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا۔


دورے کے دوران انہوں نے متعلقہ اعلیٰ افسران کو عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جا سکے۔


اس موقع پر بلدیات کے اعلیٰ افسران اور جاری منصوبوں پر کام کرنے والے کنٹریکٹرز بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ کنٹریکٹرز نے خالد جاوید وڑائچ کو یقین دہانی کروائی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا اور کام کو معیار کے مطابق جلد مکمل کیا جائے گا۔


خالد جاوید وڑائچ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی فلاح کے منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔

اشتہار