کمالیہ ، جدید کرکٹ ایرینا کی تعمیر جاری، نوجوانوں کے لیے کھیلوں کی نئی سہولت

 

Kamalia, construction of modern cricket arena underway, new sports facility for youth

کمالیہ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن "کھیلتا پنجاب" کے تحت کمالیہ کے علاقے ذیشان کالونی میں جدید طرز کا کرکٹ ایرینا تیزی سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔


ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس منصوبے کی نگرانی ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ، عمر عباس میلہ کر رہے ہیں، جبکہ تعمیراتی کام دن رات جاری ہے تاکہ منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جا سکے۔


حکام کے مطابق اس کرکٹ ایرینا میں ڈے اینڈ نائٹ میچز کے لیے فلڈ لائٹس، اعلیٰ معیار کی آرٹیفشل گراس، کھلاڑیوں کے لیے جدید ڈگ آؤٹس اور پویلین، جبکہ شائقین کے لیے آرام دہ بیٹھنے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔


انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ نہ صرف کمالیہ کے نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرے گا بلکہ مقامی سطح پر کھیلوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔


مقامی شہریوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس طرح کے منصوبے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بہتر مواقع فراہم کریں گے۔

Kamalia, construction of modern cricket arena underway, new sports facility for youth


اشتہار