گوجرہ سے ایم این اے اسامہ حمزہ کی مختلف تقاریب میں شرکت

 

MNA Osama Hamza attends various events from Gojra

فیصل آباد: رکن قومی اسمبلی اسامہ حمزہ نے شہر میں منعقد ہونے والی مختلف شادی تقریبات میں شرکت کی اور معزز شخصیات کے ہمراہ خوشی کے لمحات میں شریک ہوئے۔


تفصیلات کے مطابق، اسامہ حمزہ نے ممبر قومی اسمبلی نثار جٹ کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں دیگر اراکین اسمبلی کے ہمراہ شرکت کی، جہاں سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔


علاوہ ازیں، اسامہ حمزہ نے سابق صدر بار ایسوسی ایشن گوجرہ شیخ جاوید ایڈووکیٹ کے صاحبزادے کی شادی کی تقریب میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما طارق نعیم، ممبر پنجاب بار امتیاز احمد لونا ایڈووکیٹ، سابق صدر بار ایسوسی ایشن گوجرہ توقیر اشرف خان ایڈووکیٹ، سابق سیکریٹری بار گوجرہ اسد بشیر ایڈووکیٹ، عطاف رضا ایڈووکیٹ سمیت وکلاء برادری اور دیگر معززین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

اشتہار