پیرمحل: جنرل بس اسٹینڈ کے مرکزی گیٹ کے سامنے بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت شمیم الدین کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق متوفی سائیکل پر سوار ہو کر خریداری کے لیے آیا تھا کہ اچانک بارش کے باعث بجلی کے کرنٹ کی زد میں آ گیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈکوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال منتقل کر دیا۔
اطلاع ملنے پر مقامی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے حکام بھی موقع پر پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر زاہد اقبال نے بھی جائے حادثہ کا دورہ کیا اور واقعہ کی تفصیلات حاصل کیں۔

