لاہور: ایم این اے اسامہ حمزہ نے گزشتہ رات ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے، ممکنہ گندم بحران اور حکومت کے مبینہ غیر آئینی اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب ایک بار پھر سنگین گندم بحران کے دہانے پر کھڑا ہے، جس سے عوامی مشکلات میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی سی ڈی کی جانب سے ماورائے عدالت ہلاکتیں نہ صرف آئینی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں بلکہ صوبے میں قانون کی حکمرانی پر بھی سوالیہ نشان ہیں۔
اسامہ حمزہ نے الزام عائد کیا کہ سیاسی مخالفین کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور انتقامی کارروائیاں عروج پر ہیں، جس سے جمہوری اقدار کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے ایک نہایت تشویشناک الزام کا بھی ذکر کیا، جس میں ملک کے ایک بڑے سیاسی رہنما اور ان کی اہلیہ کے حوالے سے کھانے میں زہر دیے جانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ ان کے مطابق اس معاملے کے باعث مذکورہ رہنما کی صحت اور بینائی متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں، جس کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔