گوجرہ: کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارش کے بعد گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ہیں، جہاں جگہ جگہ کیچڑ اور گندا پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
رہائشیوں کے مطابق متعدد محلوں میں نکاسی آب کا نظام ناکارہ ہونے کے باعث سڑکیں اور گلیاں جوہڑوں میں تبدیل ہو چکی ہیں، جس سے آمدورفت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ بزرگ، خواتین اور طلبہ کو خاص طور پر مشکلات کا سامنا ہے اور روزمرہ کے معمولات شدید متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ “صاف ستھرا پنجاب” کے دعوے تو کیے جاتے ہیں، مگر عملی طور پر متعلقہ ادارے کہیں نظر نہیں آ رہے اور صورتحال بدانتظامی کی عکاسی کر رہی ہے۔
اہلِ علاقہ نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا یہی ترقی ہے اور کیا عوام کو بنیادی سہولتوں کے بجائے صرف مشکلات ہی ملیں گی۔ انہوں نے اعلیٰ حکام اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ ، ڈی سی ٹوبہ ، سے فوری نوٹس لینے اور نکاسی آب کے مؤثر انتظامات یقینی بنا کر اس اذیت ناک صورتحال کا خاتمہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


