گوجرہ بار ، انوکھی چوری: ایڈووکیٹ کے چیمبر سے قیمتی چیز غائب

 

Gojra Bar, Unique Theft: Valuable item stolen from advocate’s chamber

گوجرہ: بار میں پیش آنے والی ایک منفرد چوری کی واردات نے وکلا برادری اور شہریوں کو حیرت میں ڈال دیا، جبکہ واقعے نے ہنسی کا پہلو بھی پیدا کر دیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے رانا مسعود احمد خان ایڈووکیٹ کے چیمبر سے دو قیمتی لَکے کبوتر چرا لیے، جن کی مالیت تقریباً بیس ہزار روپے بتائی جاتی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وکلا برادری میں اس غیر معمولی چوری پر دلچسپ بحث جاری ہے۔ بعض سینئر وکلا کا کہنا ہے کہ بار روم میں عموماً قانونی دلائل چوری ہوتے ہیں، تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ یہاں سے کبوتر چرا لیے گئے ہیں۔

Gojra Bar, Unique Theft: Valuable item stolen from advocate’s chamber

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ دوسری جانب شہریوں نے بھی اس واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کبوتر خود ہی واپس آ گئے تو شاید یہ کیس بغیر کسی کارروائی کے حل ہو جائے۔

اشتہار