گوجرہ ، سبزی منڈی میں ترقیاتی کام تیز، اسسٹنٹ کمشنر کا دورہ، معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا

 

Gojra, Development work in Sabzi Mandi fast, Assistant Commissioner visits, there will be no compromise on quality

گوجرہ: اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ محمد ریاض گجر نے سبزی منڈی گوجرہ کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے بالخصوص ٹف ٹائلز کی تنصیب کے عمل کا معائنہ کیا اور کام کی رفتار و معیار پر اطمینان حاصل کیا۔


اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ ٹھیکیدار کو ہدایت جاری کی کہ ترقیاتی کاموں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قابل قبول نہیں ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام کام مقررہ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں۔


محمد ریاض گجر نے مزید ہدایت کی کہ منصوبے کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ سبزی منڈی میں آنے والے تاجروں اور شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اشتہار