گوجرہ ، ڈاکٹر عطاء اللہ حمید،اور محمود احمد عزمی کا مختلف علاقوں کا دورہ

 

Gojra, Dr. Attaullah Hameed, and Mahmood Ahmed Azmi visit different areas

گوجرہ : ڈاکٹر عطاء اللہ حمید، امیر ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ، اور محمود احمد عزمی، امیر جماعت اسلامی گوجرہ حلقہ PP-119 نے 341 ج ب ٹھیٹھر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مقامی معززین سے ملاقات کی۔


اس موقع پر حاجی ملک افتخار، چوہدری زمان، چوہدری مبشر سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔


رہنماؤں نے “بدل نظام” کے تحت عوام کو درپیش مشترکہ مسائل کے حل پر مشاورت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مقامی سطح پر درپیش مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود جماعت اسلامی کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن کوشش جاری رکھی جائے گی۔


ملاقات کے اختتام پر باہمی رابطوں کو مضبوط بنانے اور علاقے کی بہتری کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

Gojra, Dr. Attaullah Hameed, and Mahmood Ahmed Azmi visited different areas


اشتہار