گوجرہ: پاکستان قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان، گولڈ میڈلسٹ اولمپئین اور ڈائریکٹر رشید الحسن ہاکی اکیڈمی گوجرہ، رشید الحسن نے اسسٹنٹ کمشنر ریاض احمد گجر سے ملاقات کی، جس میں قومی کھیل ہاکی کے فروغ اور ترقی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ass
ملاقات میں صدر بار ایسوسی ایشن گوجرہ اعجاز اختر کہوجہ، سابق صدر بار شیخ محمد جاوید اور مرکزی انجمن تاجران گوجرہ کے جنرل سیکرٹری شیخ امجد ضیاء بھی شریک تھے۔
اس موقع پر ہاکی کے فروغ، نوجوان ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کرنے اور گوجرہ میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو بڑھانے کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ قومی کھیل کی بحالی اور ترقی کے لیے مربوط اور جامع حکمت عملی اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ملاقات کے دوران اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ ہاکی کے میدان میں نئی نسل کو متحرک کرنے اور سہولیات کی فراہمی کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے تاکہ پاکستان کے قومی کھیل کو دوبارہ عروج حاصل ہو سکے۔
