گوجرہ، اسسٹنٹ کمشنر کا مختلف مقامات کا دورہ ، ترقیاتی کام تیز کرنے کی ہدایت

Gojra, Assistant Commissioner visits various places, directs to speed up development work
گوجرہ: ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ نے شہر کے اہم مقامات کا تفصیلی دورہ کیا، جس میں انڈرپاس، ریلوے لائن اور سول ہسپتال شامل ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے انڈرپاس اور ریلوے لائن کا معائنہ کرتے ہوئے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کام کے معیار اور رفتار کو چیک کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے۔ دورے کے دوران صفائی کی صورتحال، نکاسی آب کے نظام اور ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے کے لیے بھی ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے سول ہسپتال گوجرہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور عملے کی حاضری کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی معائنہ کیا اور انتظامیہ کو کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ تمام ترقیاتی اور عوامی فلاحی منصوبے بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کیے جائیں۔

اشتہار